ابنا: فلسطين آن لائن کے مطابق غاصب صہیوني فوجيوں نے منگل کے دن مقبوضہ مشرقي بيت المقدس کي زمينوں پر حملہ کر کے فلسطينيوں کے ايک رہائشي مکان اور ايک زرعي فارم کو منہدم کرديا ہے جبکہ اس حملے ميں انہوں نے پھلدار درخت بھي اکھاڑ ديئے ہيں- اس رپورٹ کے مطابق غاصب اسرائيلي فوجيوں نے فلسطينيوں کے مکان اور زرعي فارم کو ان کي تعمير کي اجازت حاصل نہ کرنے کے بہانے مسمار کيا ہے -دريں اثناء فلسطيني شہريوں اور غاصب صہیوني فوجيوں کے درميان جھڑپيں بھي ہوئي ہيں اور صہیونيوں نے فلسطينيوں کو منتشرکرنے کے لئے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہيں تشدد کا نشانہ بنايا ہے.
............
/169